سماج وادی پارٹی نے پیر کو 37 امیدواروں کی اپنی چوتھی فہرست جاری کی۔ اس
فہرست میں ایک نام ایسا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہے۔ غازی
پور کی ظهورآباد سیٹ سے اکھلیش نے ملائم کی قریبی سابق وزیر شاداب فاطمہ
کا ٹکٹ کاٹ کر مہندر چوہان کو ٹکٹ دیا ہے۔
مہندر چوہان ایک غریب خاندان سے ہیں اور ان کے والد پنکچر کی دکان چلاتے
ہیں۔ شہر کے قاسم آباد مارگ پر مہندر کے والد رام بچن کی پنکچر
کی دکان
ہے۔ رام بچن نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ان کے بیٹے کو اسمبلی
کا ٹکٹ ملے گا۔ لیکن اکھلیش نے سابق وزیر شاداب فاطمہ کا ٹکٹ کاٹ کر مہندر
کو اس سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔ ٹکٹ ملنے کی خبر ملتے ہی پورے خاندان میں
خوشی کی لہر ہے۔ مہندر نے مئو کی ڈی سی ایس کے پی جی کالج سے جنرل سکریٹری
کا الیکشن جیت کر سیاست میں قدم رکھا تھا۔ مرده قصبے میں ان کے والد اپنے
گھر میں ہی پنکچر کی دکان چلاتے ہیں۔